پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس نومبر میں بھی سرپلس رہا

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس نومبر میں بھی سرپلس رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 72کروڑ90لاکھ ڈالر سرپلس رہا،اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 34کروڑ 60لاکھ ڈالرز سرپلس تھا۔

پنجاب میں 20 دسمبر سے 12جنوری ،سندھ کے اسکولوں میں 21سے31دسمبر تک موسم سرماکی چھٹیوں کا اعلان

2015کے بعد نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سب سے زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک ارب 67کروڑ ڈالرز خسارے میں تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نےکہا کہ 10سال میں پہلی بار نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس72کروڑ90لاکھ ڈالرز پر پہنچا۔

ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ملکی معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے،شرح سود اورمہنگائی میں کمی مثبت معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اضافہ بھی مثبت معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اضافے سے عالمی مارکیٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گی،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ ، وزیر مملکت اور حکومت کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین  پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More