پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی،
پاکستان نے 240رنز کاہدف7وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا،صائم ایوب نے 119گیندوں پر109رنز کی اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 10چوکے،3 چھکے شامل تھے،یہ ان کے ون ڈے کیرئیر کی دوسری سنچری تھی۔
فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ وینی جونیئر کے نام
سلمان علی آغا نے 82رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،بابراعظم 23، کامران غلام 4،محمد رضوان ، عرفان خان ایک ایک رنز بنا کر آ ؤٹ ہو گئے،عبداللہ شفیق اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنائے،جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسین86رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس نومبر میں بھی سرپلس رہا
جنوبی افریقا کیخلاف سلمان علی آغا نے 4وکٹیں حاصل کیں،ابراراحمد نے2،شاہین آفریدی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،4 وکٹیں اور 82 رنز بنانے پر سلمان آغا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تینوں میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا۔