فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر ذاتی ڈیٹا افشا کرنے پر 251 ملین یورو یعنی 75 ارب 63کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آئرش ریگولیٹر، جو یورپی یونین کے ڈیٹا پرائیویسی کو نگرانی فراہم کرتا ہے، نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے میٹا پر 251 ملین یورو (263 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
یہ جرمانہ ایک ڈیٹا تحفظ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فیس بک اکاؤنٹس ہیک ہو گئے تھے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروس متاثر
ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے میٹا پر اس کی ویڈیو اپ لوڈ کی خصوصیت میں سیکیورٹی کے ایک نقص پر تنقید کی، جسے ہیکرز نے استعمال کر کے دوسرے صارفین کے فیس بک پروفائلز تک مکمل رسائی حاصل کر لی تھی۔