ملکی صورتحال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں ، تحریک انصاف

ہم نیوز  |  Dec 16, 2024

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جرگے میں  احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

کرم گریند جرگہ ختم نہیں ہوا ، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ، بیرسٹر سیف

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے  رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مزاکرات سے متعلق کئی دنوں سے خبریں چل رہی ہیں لیکن اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More