پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، جسٹس منصور علی شاہ

ہم نیوز  |  Dec 16, 2024

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پر غور کی ضرورت ہے۔

سانحہ اے پی ایس کو 10 سال بیت گئے ، زخم آج بھی تازہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، گزشتہ سات سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے مقدمات کو سنجیدہ لیا، عدالتوں نے کیسز پر ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، قطب جنوبی کے لئے ماحولیاتی انصاف بہت ضروری ہے، ہمارے یہاں ایڈمنسٹریشن کے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کے پاس پیسے نہیں، 2017 میں قانون بنا لیکن ابھی تک اتھارٹی نہیں بنی،ہم سوموٹونہیں لے سکتے، ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی کلائمیٹ فنانس جیسا بڑا مسئلہ ہے، اربن اور ایگری کلچر پلاننگ پر بات کرنا ہو گی۔

پی آئی اے کے بین الاقوامی کرایوں میں بڑی کمی کا امکان

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں انڈسٹریز کو بند کرنے سے لے کر دیگرعوامل پر بات کی گئی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورواٹر سیکیورٹی کے عوامل پر غور کی ضرورت ہے، پاکستان میں کلائمیٹ فنانس امید کی ایک کرن ہو گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، موسمیاتی ایمرجنسی کے لیے مربوط حکمت عملی بنانا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More