راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی

ہم نیوز  |  Dec 16, 2024

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی تین سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، تین سال بعد راشد خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت حشمتاللہ شہیدی کریں گے۔ افغان لیگ اسپنر نے آخری ٹیسٹ میچ میچ زمبابوے کے خلاف مارچ 2021ء میں کھیلا تھا۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر 2024ء سے بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ بلاوائیو میں ہی دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More