عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 15, 2024

عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد فاسٹ بائولر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More