مدارس بل ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی

ہم نیوز  |  Dec 15, 2024

 جمعیت علمائے اسلام نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں قانون سازی کے لئے پی ٹی آئی سے مدد مانگ لی۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

مدارس بل ایکٹ بننے سےعالمی پابندیوں کا خدشہ، صدر کے اعتراضات سامنے آگئے

ملاقات میں سیاسی امور پر دوطرفہ سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اسد قیصر نے کہا کہ ہم مدارس کے مسئلہ پر جے یو آئی کی کیا مدد کرسکتے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی دینی مدارس سے متعلق خیبر پختونخوا اسمبلی بھی قانون سازی کرے، مرکز سے منظور ہونے والے بل کا دائرہ کار صرف اسلام آباد تک ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More