گھریلو صارفین کو صبح 3 ، دوپہر 2 اور رات کے وقت 3 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی

ہم نیوز  |  Dec 15, 2024

سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں کے دوران 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی

گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام ، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More