نیب کا عوام کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے محتاط رہنے کا انتباہ

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کر دیا۔

نیب کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کی فائلوں کی خریدوفروخت سے اجتناب کریں۔ اور اے ٹی ایم بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کریں۔

قومی احتساب بیورو نے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، غیر قانونی ڈپازٹس اور پرائیویٹ لون ایپس کے ذریعے ہونے والی دھوکہ دہی سے بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

نیب نے عوام کو زیادہ منافع یا غیر حقیقی انعامات کے وعدوں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی۔ عوام کو ملٹی لیول مارکیٹنگ، آن لائن لاٹری اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات سے بھی ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

قومی احتساب بیورو کی جانب سے کہا گیا کہ غیرملکی کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، جعلی آن لائن ملازمت اور ویزوں کی پیشکش یہ سب نوسربازوں کے حربے ہیں۔ اور شہری اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات، پاس ورڈ یا پن کوڈ کسی کو نہ دیں۔

حکام کی جانب سے کہا گیا کہ عوام زیادہ منافع کی لالچ میں آنے کے بجائے احتیاط برتیں۔ کیونکہ احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More