جامع اور غیرمشروط مذاکرات کا حامی ہوں، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں جامع اور غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کہ درخواست دائر کی ہے۔ مقدمات تمام جعلی ہیں اور تمام میں بریت ہو گی۔

مذکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔ اور مذاکرات ہر اسٹیج پر ہونے چاہئیں۔ جامع اور غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے۔ اور پہلے بھی ہم آگے کی طرف بڑھ رہے تھے۔ پہلے بھی رابطے بہترین جا رہے تھے تاہم ایک سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں پیپلز پارٹی کا آدمی ہوں، وزیراعلی بلوچستان

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے جو رابطے احتجاج سے پہلے ختم ہوئے تھے وہ دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔ اور مذاکرات کے دوران شرط نہیں تاہم مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ اور بس اب بہت ہو گیا اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More