پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج کر دیے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے رات گئے عدالت میں پیش کیے گئے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین ملزمان کو رات گئے جہلم جیل سے پیش کرنے پر برہم ہوئے اور ریمارکس دیے کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا۔

20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے، بشریٰ انجم

پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو پچیس نومبر کو گرفتار کیا گیا، ان کی شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا 30 ،30 روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکیاجائے۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ نہیں اورپولیس برآمدگی کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے، اس موقع پر عدالت نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کرمقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More