نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، خالد مقبول صدیقی

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے ہی ملکی معیشت چل رہی ہے، کراچی جیسے شہر ممالک کا مقدر ہوتے ہیں، کراچی کی ترقی ہو گی تو پاکستان کی ترقی ہو گی،دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹرہیں، کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہے، جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی، آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔دنیا میں ملک نہیں خطہ ترقی کرتاہے، پاکستان کی تعمیر نئے سرے سے شروع کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وزارتوں سے استعفیٰ دیا،نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More