دوسرا ٹی 20، جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سینچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

دوسرا ٹی 20: صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ، جنوبی افریقا کو 207 رنز کا ہدف

اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے ناقابل شکست 98 رنز کی اننگز کھیلی اور حریف ٹیم کے لئے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان نے11، بابراعظم نے 31 اور عرفان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی 11 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا، ریزا ہینڈرکس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،انہوں نے جنوبی افریقہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کے بولر جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More