ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کارروائیاں کی جائیں، علی امین گنڈاپور

ہم نیوز  |  Dec 14, 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ڈویژنل انتظامیہ ہزارہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کارروائیاں کی جائیں،غیر قانونی کرش پلانٹس فی الفور بند کئے جائیں۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں، رانا تنویر

مائننگ لیز جائزہ لینے کیلئےتمام لیزز کا ڈیٹا صوبائی حکومت کو پیش کیا جائے، اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کیلئےنئے سیاحتی مقامات کو ڈیویلپ کرنے کے پی سی ونز تیار کئے جائیں۔

جاری ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More