بڑی پیشرفت؛ ٹرمپ کی چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

سچ ٹی وی  |  Dec 12, 2024

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے فوری بعد نومبر میں ہی چینی صدرشی جن پنگ کو دعوت دی تھی، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربن کو بھی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، چینی صدر نے باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی، تعاون کا اصول برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا تھا۔

اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے پر زور بھی دیا تھا، چینی صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ مستحکم، مضبوط اور پائیدار تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More