پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، جو نہیں مل سکتا، گورنر خیبر پختونخوا

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں مل سکتا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے بانی کو اقتدار کے لیے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ عمران خان نے جو کچھ کیا ہے انہیں اب وہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیض حمید نے اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں عدالتیں سزا دیں گی۔ جبکہ بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کے لیے قانون برابر ہے۔ اور پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ مجھے اکیلا چھوڑ دیا جبکہ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں وہ میرے ساتھ تھیں۔ دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے اسے سنجیدہ نہ لیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More