کراچی: جامعہ این ای ڈی اور برقیاتی شعبے کی مشہور کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ جبکہ انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔
انوویشن سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا کہ اس لیب سے طالب علم مطلوبہ انڈسٹری جانے سے قبل ہی تجربہ حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری اکیڈمیا کا تعاون ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول ایجوکیشن، ریٹائرمنٹ کیلئے اساتذہ سے ڈیٹا طلب
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین شعبہ الیکٹریکل ڈاکٹر عطا اللہ خواجہ نے کہا کہ اس لیب سے این ای ڈی کے الیکٹریکل کے طالب علموں سمیت اساتذہ کو فائدہ ہو گا۔ اور جدید بنیادوں پر تحقیقی ماحول سے شعبے میں مزید بہتری ممکن ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاور سسٹم میں گرڈ اسٹیشن، ٹرانسمیشن لائن اور الیون کے وی لائنز کے ڈیجیٹل پروٹیکشن سسٹم سے طالب علموں کو پہلے سے متعارف کروا دیا جائے گا۔
تقریب میں این ای ڈی سے رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور دوسری جانب سے سی ای او سید محمد دانیال نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔