ثناء جاوید سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟

سچ ٹی وی  |  Dec 12, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اپنے باس لیڈی اسٹائل سے مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔

ثناء جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کو ان تصاویر میں سیاہ رنگ کا مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ثناء جاوید کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے اداکارہ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔

یاد رہے کہ ثناء جاوید کو رواں سال کے آغاز میں مشہور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More