بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

سچ ٹی وی  |  Dec 12, 2024

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں قابض بھارتی پولیس نے شہید سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا، ان کی کتب اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید سید علی گیلانی کے گھرپر چھاپہ مارا۔

کے ایم ایس نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے سید علی گیلانی کے کمرے کی تلاشی لی اور کمرے میں موجود ان کی کتب اور اہم دستاویزات و غیرہ ضبط کر لیں۔

بھارتی پولیس نے ایک گھنٹے تک سید علی گیلانی کے گھرکا محاصرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حید پورہ مومن آباد میں ہی واقع تحریک حریت جموں وکشمیر کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، پولیس دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی، پولیس نے دفتر میں موجود اہم دستاویزت ضبط کر لیں۔

 

یاد رہے کہ بھارت نے تحریک حریت جموں وکشمیر کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دے رکھا ہے۔

دوسری جانب کُل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کے گھرپر چھاپے کی مذمت کی اور کہا کہ سید علی گیلانی 10 سالہ نظربندی کے دوران شہید ہوئے۔

حریت کانفرنس کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی2021 میں 10 سال کی نظربندی کے دوران شہید ہوئے اور انہوں نے مرتے دم تک بھارتی غلامی قبول کرنے سے انکارکیا، ان کے گھر پر چھاپہ بھارتی بوکھلاہٹ کا واضح عکاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More