محکمہ سکول ایجوکیشن، ریٹائرمنٹ کیلئے اساتذہ سے ڈیٹا طلب

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرانے اساتذہ سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا، رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کتنے ہیں؟

یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں کھلنے کی بھی راہ ہموار

پچاس اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں ؟ ایسے اساتذہ جن کی سروس 25 سال ہوچکی ان کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے فوری ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے خواہشمند اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ، عہدہ اور تعلیمی قابلیت کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے پاس 12 ہزار میٹرک پاس اور 8 ہزار سے زائد ایف اے پاس اساتذہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More