راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 خارجی ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے دوران 4 خارجی ہلاک ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔