دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

ہم نیوز  |  Dec 11, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔ غلیلوں، بنٹوں، پتھروں اور اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو وفاق پر چڑھائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی، شہری کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد جرمانہ

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔ اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں؟ تحریک انصاف کے پاس گولی چلنے کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔ اور اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں۔ یوں الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ اور تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More