معروف اداکارہ کے بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد

سچ ٹی وی  |  Dec 11, 2024

بھارت کی ٹی وی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14سالہ بیٹے کی کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آٹھویں جماعت کا طالب علم ساگر اپنے ماموں اوم پرکاش کے ساتھ بریلی میں رہائش پذیر تھا جہاں اتوار کی صبح ساگر کی لاش قریبی گاؤں کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ساگر کی لاش ملنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا لیکن فوری طور پر اس کی موت کی درست وجہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے.

پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ساگر کے 2 دوستوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت انوج اور سنی کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں سنی اور انوج نے ساگر کے ساتھ زیادہ مقدار میں الکوحل اور منشیات لینے کا اعتراف کیا۔

سنی اور انوج کے مطابق الکوحل اور منشیات کی زیادہ مقدار لینے کے بعد ساگر گرگیا تھا اور ساگر کے گرنے کے بعد دونوں گھبرا کر اس کی لاش کو ایک کھیت میں گھسیٹ کر لے گئے اور پھر لاش کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More