آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی مزید تنزلی

ہم نیوز  |  Dec 11, 2024

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو نمبر ون ٹیسٹ بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ہی جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ 6 درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ جبکہ پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی پوزیشن دسویں نمبر پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا

پاکستانی بالرز نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین فہرست کا حصہ بن گئے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی سے 18ویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ بھارتی کھلاڑی رویچندرن ایشون فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے کیے جانے کا امکان ہے۔ اور پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد بیرون ملک کرنے کے لیے دبئی یا لندن کی تجویز ہے۔

ڈرافٹ بیرون ملک ہو گا یا پاکستان میں اس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں ہو گا۔ آئی پی ایل میں نظرانداز ہونے والے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں انگلش کھلاڑیوں کی شمولیت ای سی بی کے این او سی سے مشروط ہو گی۔

انگلش پلیئرز اور ای سی بی کے درمیان این او سی کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تمام کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانے کے بعد حتمی فہرست جاری کرے گا۔ ڈرافٹ کے لیے 400 سے زائد غیرملکی کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More