جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 184رنز کا ہدف دیا۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں 40 گیندوں پر 80 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین اور ابرار نے تین تین جب کہ عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
دورہ جنوبی افریقا: قومی ٹیم میں بابراعظم، شاہین، فخر اور نسیم کی واپسی کا امکان
قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کرپائی۔ پاکستان کی جانب سےمحمد رضوان 62 گیندوں پر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب نے 31 اور طیب طاہر نے 18 رنز بنائے۔ بابراعظم کوئی رنز نہ بنا سکے۔
پاکستان ٹیم
قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی فائنل الیون میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔