پہلا ٹی :20 جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Dec 10, 2024

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 184رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈربن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں 40 گیندوں پر 80 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین اور ابرار نے تین تین جب کہ عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم

قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی فائنل الیون میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا: قومی ٹیم میں بابراعظم، شاہین، فخر اور نسیم کی واپسی کا امکان

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More