قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر بیان سامنے آگیا۔
ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔
آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا کرکٹ کی بہتری، شاہد آفریدی
خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔ اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز 12 اگست کو کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ اور چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے۔
فیض حمید کے خلاف ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
آئی ایس پی آر کے مطابق اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال بھی چارجز کا حصہ ہیں۔ جبکہ پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے سے متعلق الگ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ 9 مئی سے جڑے واقعات میں بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید شامل تفتیش ہیں۔
پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ جبکہ کورٹ مارشل کے عمل کے دوران فیض حمید کو قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔