پہلا ٹی 20، جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 10, 2024

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی فائنل الیون میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا: قومی ٹیم میں بابراعظم، شاہین، فخر اور نسیم کی واپسی کا امکان

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈربن میں کھیلا جارہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More