راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 15 خارجی ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 15 خارجی مارے گئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان عارف الرحمان بھی بھی شہید ہوئے۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے گواہی دی، بانی پی ٹی آئی کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے، فیصل واوڈا
ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔