آئینی بینچ: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

اردو نیوز  |  Dec 10, 2024

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں زیرِ حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے زیرِحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی لطیف کھوسہ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ 

دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے۔‘

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’خواجہ حارث کے معدے میں تکلیف ہے، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔‘

عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More