غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Dec 10, 2024

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔

نیٹلی بیکر نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ اور ایف آئی اے اصلاحات سے متعلق معاونت پر امریکہ کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی فتنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

محسن نقوی نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے۔ جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا۔ البتہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More