فضول خرچی نہیں کروں گی اور۔۔ شادی کے دن دلہا دلہن نے سب کے سامنے کیا وعدے کیے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 10, 2024

"میں مذہب کی پیروی کروں گی، شوہر کو ہمیشہ وفادار رہوں گی، کبھی دھوکا نہیں دوں گی، شوہر کی جیب کے مطابق اپنی ضرورتوں کو پورا کروں گی، حسد، بغض سے پرہیز کروں گی، ایسی رہوں گی جس سے سب خوش رہیں، گھریلو اخراجات کو سمجھداری سے چلاؤں گی، فضول خرچی سے پرہیز کروں گی۔"

دولہا کا عہد: "میں اہلیہ کا دوست بن کر رہوں گا، کبھی بغض نہیں رکھوں گا، اور ہمیشہ نرم لہجے میں بات کروں گا۔"

بھارت میں ایک نوبیاہتا جوڑے کی شادی سے پہلے عہد و پیمان کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو میں دلہن سرخ لباس میں دلکش دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ دولہے نے سفید کرتا اور زرد پگڑی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دولہا دلہن شادی کے اسٹیج پر کھڑے ہو کر اپنی زندگی کے اہم وعدے کرتے دکھائی دیے۔ دلہن نے اپنے وعدوں میں گھریلو سکون، فضول خرچی سے گریز، اور شوہر کی جیب کا خیال رکھنے کی بات کی، جبکہ دولہے نے نرم لہجے میں بات کرنے اور اہلیہ کا بہترین دوست بننے کا وعدہ کیا۔

یہ عہد سنتے ہی باراتی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے، اور ویڈیو دیکھنے والوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا: "خدا آپ دونوں کو خوشیوں سے نوازے۔" جبکہ دوسرے نے کہا: "جس نے یہ وعدے لکھے ہیں، اس کی تخلیقی سوچ لاجواب ہے۔"

یہ ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہی ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ محبت اور وعدے زندگی کے سفر کو مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More