دسمبر اور جنوری میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

ہم نیوز  |  Dec 10, 2024

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہر جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے دسمبر اور جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی ، صوبے میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ، جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More