عمران خان کو اڈیالہ سے پشاور منتقل کرنیکی پیشکش ہوئی تھی ، رؤف حسن

ہم نیوز  |  Dec 10, 2024

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بات چیت جاری ہے، امید ہے یہ آگے بڑھے گی۔

ایک انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کی حکومت ہے، ان کے پاس ہمیں دینے کو کچھ ہے ہی نہیں،  اگر مذاکرات کو بامعنی اور بامقصد بنانا ہے تو ان لوگوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں جن کے پاس طاقت ہے۔

پی ٹی آئی 2019 کے مدارس رجسٹریشن معاہدے پر آج بھی قائم ہے، بیرسٹر گوہر

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے پشاور منتقلی سے متعلق زیر گردش اطلاعات کے حوالے سے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پشاور منتقل کرنے کی آفر بالکل آئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات لازمی ہونے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان ہی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More