ایمن سلیم نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سچ ٹی وی  |  Dec 09, 2024

معروف پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے مداحوں کو جلد بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔

ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

حال ہی میں ایمن سلیم نے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی، اس خوبصورت ویڈیو میں اداکارہ کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے پر نیلے رنگ کی لگژری گاڑی بھی تحفے میں دی جس پر ایمن بےحد خوش ہوئیں اور گلے لگ کر شوہر کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ایمن سلیم اور ان کے شوہر کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی ایمن اور کامران کو اس خوشی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایمن اور ان کے شوہر اپنے آنے والے بچے کے استقبال کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے مقبول ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ سے شہرت حاصل کی، ایمن سلیم نے دسمبر 2023 میں اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا اور وہ ایک نجی تقریب میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں شادی کے بعد سے ایمن نے کسی ڈرامہ سیریل میں کام نہیں کیا اور شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More