وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ جامعہ اشرافیہ پہنچے انہوں نے مولانا فضل رحیم اشرفی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا، وزیر اعظم
مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔
مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔