اسٹاک ایکسچینج کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Dec 09, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1145 پوائنٹس کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، 728 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ 9 ہزار کی سطح کو چھو لیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے  ، 94 پیسے پر آ گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More