مسلسل تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 09, 2024

مسلسل تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی دیکھی گئی ، دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1145 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 7 ہزار 908 پوائنٹس پر آ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ 9 ہزار کی سطح کو چھو لیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے  ،94 پیسے پر آ گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More