جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا گیا

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

سیؤل: جنوبی کوریا کے مارشل لا کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مستعفیٰ ہونے والے وزیر دفاع کم یونگ ہیون کو صدر کے مارشل لا کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے استغاثہ نے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون کو صدر یون سک ییول کے مارشل لا کے نفاذ میں ان کے مبینہ کردار پر گرفتار کیا گیا۔ سابق وزیر دفاع کو مقدمہ چلانے کے لیے باقاعدہ تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شامی صدر بشار الاسد کا جہاز فلائٹ ریڈار سے غائب

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک نے گزشتہ دنوں ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔ تاہم پارلیمنٹ کی جانب سے اس کو مسترد کیے جانے اور عوام کے شدید احتجاج کے بعد یہ مارش لا لگانے کا فیصلہ چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا۔

یون سک ییون نے مارشل لا کے نفاذ پر گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے خطاب میں قوم سے معافی مانگ لی تھی تاہم مستعفیٰ نہ ہوئے۔ جنوبی کوریا کے صدر کے مواخذے کے لیے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت کی جانب سے لائی گئی تحریک بھی گزشتہ روز ناکام ہو گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More