انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

دبئی: بنگلہ دیش نے بھارت کو انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بنگلہ دیش نے بھارت کو انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں 59 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 36ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے 198 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ریضان حسین 47، محمد شہاب 40 اور فرید حسن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کوئی بیٹر اچھا کھیل پیش نہ کر سکا۔ بھارت کے کپتان محمد امان 26 اور ہاردک راج 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کے باؤلرز عزیز الحاکم اور اقبال حسین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ الفاحد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ریضان حسین اور معروف مریدہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

دو روز قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا۔ جس میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کے دونوں اوپنر بیٹرز عثمان خان اور شاہ زیب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل فٹ ہوں ، موقع ملا تو آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا ، فخر زمان

پاکستان کے 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔ جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم 37 اوور میں 116 رنز ہی بنا سکی تھی۔ بنگلہ دیش نے آسان ہدف کا فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے 23ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا۔ کپتان عزیز الحکیم 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More