پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے ، وزیر اعظم کا چیمپیئنز ٹرافی بارے محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

 وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی نے ملاقات کی، محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی دعویٰ: وہ آئیں گے تو ہم جائیں گے، محسن نقوی

وزیراعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More