تحریک انصاف حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونیوالا معاہدہ منظر عام پر آ گیا

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

تحریک انصاف کی حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔

‎29 اگست 2019ء کو اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ‎معاہدہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پاس کی یقین دہانی

معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا تھا۔ معاہدے کے مطابق ‎وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی۔

معاہدے کے تحت ‎رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا تھا، ‎قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، جے یو آئی

معاہدے میں ‎یکساں نصاب کے اہداف طے کیے گئے اور ‎معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا، ‎حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

معاہدے میں مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا اور ‎غیر ملکی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More