عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا ، آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس واپس

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا ، ازاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صدارتی آرڈیننس کے تحت بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کر رکھی تھی۔

آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال ، تعلیمی ادارے بند ، ٹریفک بھی معطل

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم انوار الحق کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا تھا، جس میں پارلیمانی پارٹی نے  صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر دیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More