دوسرا ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کا 19 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے اور بھارت پر 157 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5 لاکھ رنز ، انگلینڈ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹرز بڑا اسکور نہیں بنا سکیں اور بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 175 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسی طرح آسٹریلیا کو صرف 19 رنز کا ہدف ملا جسے آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری کرکے 140 رنز بنائے جبکہ مچل اسٹارک نے میچ میں بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More