شام میں بشار الاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم ، ریاستی وزیر اعظم چلائیں گے ، سربراہ باغی گروہ

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

شام کی فوجی کمانڈ نے شام میں صدر بشار الاسد کے 24 سالہ دور کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔

شام ہمارا دوست نہیں ، انہیں لڑنے دو ، گندے کھیل کا حصہ مت بنو، ڈونلڈ ٹرمپ

باغی گروہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔ اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ شامی باغیوں نے مشق میں وزارت داخلہ، ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں ہیں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More