سنگجانی میں بیٹھنے پر عمران خان کو 20 دن کے اندر رہا کرنیکی پیشکش ہوئی تھی ، علیمہ خان

ہم نیوز  |  Dec 08, 2024

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو آفر کی کہ سنگجانی میں بیٹھیں عمران خان کو رہا کر دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، ہم ضمانت نہیں ، 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں ، پراسیکیوشن کے پاس شواہد نہیں۔  انصاف کے نظام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔

24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلا کر کہا سنگجانی میں بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو  20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More