شام کے باغیوں نے دمشق کا قبضہ بھی حاصل کر لیا ، جبکہ شامی صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد طیارے پر سوار ہو کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، دمشق کے امیہ چوک پر عوام جمع ہو رہے ہیں، لوگ فوج کے چھوڑے ہوئے ٹینکوں پر چڑھ گئے ۔
شامی باغیوں کا حمص شہر پر بھی مکمل قبضے کا دعوی، شہر اقتدار سے 10 کلو میٹر دور
سی این این کے مطابق شامی صدارتی محل نے کہا ہے کہ صدر ملک میں ہی ہیں تاہم ذرائع نے بتایا ہےکہ شامی صدر دمشق میں نہیں۔
ادھر قطری میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کی افواج دمشق کے داخلی راستوں سے پیچھے ہٹ گئی ہیں اور باغیوں کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں ، شام میں فوج کے وزارت دفاع کا ہیڈ کوارٹرز بھی خالی کرنے کی اطلاعات ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی 19ویں امدادی کھیپ دمشق کیلئے روانہ
باغیوں نے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو عمارتوں کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ باغی اتحاد کے رہنما نے کہا ہے کہ شام کا ایک سیاہ باب تمام ہوا ،
واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے صدر بشار الاسد کے دمشق چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید کی تھی اور اس سے پہلے باغیوں نے حمص شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔