تیز رفتار انسان نما روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جو دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انسانی نما روبوٹ دنیا کا تیز ترین دو پاؤں سے چلنے اور دوڑنے والا روبوٹ ہے انسان جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہر شعبے میں اپنے تخلیق کار کی جگہ روبوٹ لیتا جا رہا ہے۔
میٹا کا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستانی حکام سے مل کر کام کرنے کا عزم
آج تعلیم کا شعبہ دیکھ لیں یا صحت کا، وکالت ہو یا تجارت آہستہ آہستہ یہ شعبے انسانوں کی جگہ مشینی روبوٹ کی تحویل میں جا رہے ہیں۔
یہ روبوٹ چینی روبوٹکس کمپنی روبوٹ ایرا نے حال ہی میں متعارف کرایا ہے جس کو سٹار ون کا نام دیا گیا ہے، اپنی نوعیت کا یہ منفرد روبوٹ 8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر سٹار ون نامی روبوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں اس کو گوبی صحرا میں اسنیکر پہنے ہوئے دوڑتا دیکھا جا سکتا ہے۔
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی ہو گئی
ویڈیو میں سنیکر پہنے ہوئے روبوٹ اپنے ننگے پاؤں والے حریف سے کہیں زیادہ تیز دوڑتا دکھائی دیا، اگرچہ اس نے آغاز آہستہ کیا تھا لیکن سنیکر پہنے ہوئے روبوٹ نے گوبی صحرا کے مشکل علاقے کو بہتر طریقے سے عبور کیا اور سبقت حاصل کی۔