میٹا کا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستانی حکام سے مل کر کام کرنے کا عزم

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

کیلیفورنیا: فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے طویل المدتی حل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میٹا کی عالمی سربراہ برائے انسانی حقوق پالیسی مرانڈا سیسن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت، آن لائن تحفظات اور انسانی حقوق سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ٹیک اٹ ڈاؤن اقدام کی کامیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جو نابالغوں کو آن لائن استحصال سے بچانے کے لیے نقصان دہ اور غیر متفقہ مواد کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے سرکاری افسران کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف

ملاقات میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا۔ اور سائبر کرائم، آن لائن استحصال پر وجہ مرکوز کرنے والے ڈیجیٹل خواندگی کی مہموں اور عالمی بیداری کے پروگراموں جیسے جاری اقدامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More